بتاریخ 17/02/2024 بروز سنیچر خاصدا گووندراو ادیک اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس شری رامپور میں احمد نگر ضلع اردو ساہتیہ پریشد احمد نگر کی جانب سے
اردو ہفتہ بہترین انداز میں منایا گیا خصوصیت کے ساتھ صدر اجلاس کی کرسی پر شہر شیر رام پور کے معتبر شخصیت ایڈوکیٹ شفیع احمد شیخ صاحب تشریف فرما تھے
مہمان خصوصی کی حیثیت سے قاضی خالد صاحب اور شیخ مشتاق صاحب تشریف فرما تھے ان حضرات نے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی اور کامیابیاں حاصل کی طلبہ اور طالبات کے سامنے ان کے حالات زندگی کو نقیب اجلاس محمد تنویر رضا دیوان صاحب نے پیش کیا ۔
پانچویں جماعت تا دہم جماعت کے طلباء اور طالبات نے حمد نعت غزل قصیدہ مرسیہ ربائیاں دیگر نظمیں پیش کیں۔
آئے ہوئے تمام معزز مہمان حضرات کا استقبال پر زور انداز میں پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے کیا گیا۔
مہمان خصوصی حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا صدر جلسہ کی تقریر کے بعد جلسے کا اختتام ہوا
شکریہ ادائیگی خاصدار گووندراوادیک اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس کی پرنسپل محترمہ حجانی جبین باجی صاحبہ نے فرمایا۔اور اسکول ھذا کے تمامی اساتذاے کرام کی محنتوں کوششوں اور کاوشوں کو سراہا اور جلسے کے ملتوی کا اعلان فرمایا ۔
جزاک اللہ
محمد تنویر رضا دیوان





